مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے نیشنل پارک وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے اور وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن کو ہٹانے کے کیس کی 15 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا.
وزیراعظم کی جانب سے وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینا قابل ستائش ہے،جس انداز میں نوٹیفکیشن کے اجرا کا معاملہ مینج ہوا اس پر سوال اٹھتا ہے، حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اس بات کا جائزہ لیں کہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ایڈوائز عوامی مفاد میں کی یا اس کے برعکس تھی،کیا سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے وزیراعظم کو بتایا مونال ریسٹورنٹ کا مالک لقمان علی افضل اسکا بھائی ہے؟
عدالت نے کہاکہ مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کیا چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ کو ہٹانے کیلئے لقمان علی افضل نے اپنے بھائی سیکرٹری کابینہ سے رابطہ کیا؟سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔