9سال قبل سر والی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشفاق عباسی)وادی نیلم میں 9سال قبل سر والی چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں ۔
سروالی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ تین کوہ پیماؤں کی شناخت عمران جنیدی،عثمان خالداور خرم راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، 9سال قبل کوہ پیماسر والی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوئے تھے اگست 2015میں 3کوہ پیما سروالی چوٹی سرکرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے،حادثے کے 9سال بعد تینوں کوہ پیمائوں کی لاشیں گلیشئر سے ملی ہیں،20,755فٹ بلند سروالی چوٹی کو آج تک سر نہیں کیا جاسکا،
ٹیم گائیڈ الطاف احمد کا کہنا ہے کہ تینوں کوہ پیمائوں کی تلاش کے لئے چار رکنی ٹیم نےسروالی چوٹی پر سرچ آپریشن کیا،کوہ پیمائوں کے ورثاء نے لاشوں کی شناخت کر لی ہے ،ڈپٹی کمشنر نیلم کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی منتقلی کے لئیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔