(24نیوز) قوم اسی طرح اکٹھی رہی تو پاکستان بڑے اعزاز حاصل کرسکتاہے,نوجوان اتھلیٹ کے لیے اکیڈمی بنانے جارہے ہیں, بہت جلد کافی نوجوان جیولن تھرو کے مقابلوں میں نظر آئینگے۔
لاہور زو سفاری میں ارشد ندیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، ارشد ندیم مختلف کمپنیوں کی جانب سے کیش پرائز دییے گیے جبکہ 92.97 کی تحریر پر مبنی کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ اولمپئین ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تھرو میں رن اپ کا ایشو آڑھے آیا تاہم یقین تھا کہ 90 کا ہندسہ پار کرونگا ,خوشی اس بات کی ہے قوم کو بڑے عرصے بعد یکجا دیکھا ہے,قوم اسی طرح اکٹھی رہی تو پاکستان بڑے اعزاز حاصل کرسکتاہے,ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اتھلیٹ کے لیے اکیڈمی بنانے جارہے ہیں, بہت جلد کافی نوجوان جیولن تھرو کے مقابلوں میں نظر آئینگے,انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے پاکستان کےلیے مزید گولڈ میڈلز جیتوں,قوم نے بڑا پیار دیا, میاں چنوں سے اور بھی بہت سے کھلاڑی سبز ہلالی پرچم کو بلند کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی اہلیہ نے ان کا فائنل میچ کیوں نہیں دیکھا ؟