نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا یوریا کھاد کی دستیابی اور قیمتوں میں اظہار اطمینان

Aug 17, 2024 | 23:44:PM

(اویس کیانی)یوریا کھاد کی دستیابی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار و قومی تحفظ خوراک رانا تنویر اور وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے شرکت کی،وزیر تجارت جام کمال، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، سیکریٹریز صنعت و پیداوار، سیکریٹری پیٹرولیم اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں موجودہ خریف کے دوران یوریا کھاد کی دستیابی اور قیمتوں پر اظہار اطمینان کیا گیا،اجلاس میں  آنے والے ربیع سیزن کے دوران گندم کی بوائی کیلئے کھاد کی وافر مقدار اور مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرولیم ڈویژن یقینی بنائے گا کہ تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو ربیع سیزن کیلئے گیس مسلسل فراہم کی جائے ،فیصلہ کیا گیا کہ گیس کی مسلسل فراہمی درآمدات اور زرمبادلہ کے نقصان کو بچایا جا ئے،گیس کی مسلسل فراہمی سے کھاد کے پلانٹس پوری صلاحیت کے ساتھ چل سکیں گے،کافی پیداوار اور بفر سٹاک کے ساتھ یوریا بیگ کی قیمت مستحکم رہے گی ،مستحکم قیمت کسانوں اور دیہی معیشت کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔

نائب وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ کی نگرانی میں مزید اضافہ کریں، تاکہ اس طرح قیمتیں برقرار رہیں اور منافع خوروں کو کونے کونے میں قلت پیدا کرنے کا موقع نہ ملے۔

مزیدخبریں