کرینہ کپور جلد دوسرے بچے کو جنم دیں گی، فوٹو وائرل

Dec 17, 2020 | 09:24:AM
 کرینہ کپور جلد دوسرے بچے کو جنم دیں گی، فوٹو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور جلد ہی اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ کرینہ کپور  اپنے زچگی کو انجوائے کرنے کے ساتھ  کام پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی پھر سے ایک فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہے۔ کرینہ کپور کی یہ فوٹو اس وقت کھینچی گئی ہے، جب وہ اپنے ٹاک شو ’’واٹ ویمن وانٹ‘‘ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ کے لیے پہنچی تھی۔ اداکارہ فوٹو میں زچگی کے دوران پہنے گئے لباس میں کافی خوبصورت نظر آرہی تھی۔

واضح رہے کرینہ کپور ماضی کے معروف بھارتی اداکاررندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کی بیٹی ہیں جن کی شادی اداکار سیف علی خان کیساتھ ہوئی تھی ۔ اداکارہ کرینہ کپور کا ایک بیٹا  تیمور علی خان پٹوڈی ہے۔