(24نیوز) پاکستان نے ترکی پر عائد کردہ یکطرفہ امریکی پابندیوں پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ زبردستی اقدامات کا مخالف ہے. تمام مسائل کا حل بات چیت، سفارتکاری اور باہمی افہام و تفہیم میں پوشیدہ ہے،پاکستان علاقائی، عالمی امن و استحکام کے لئے ترکی کے بے بدل کردار کا معترف ہے۔انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان قومی سلامتی، امن و خوش حالی کی جدوجہد میں ترکی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ مشترکہ اہداف کے حصول کی جدوجہد میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔