شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کادبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی سفارتخانے کےسینئرافسروں اور اماراتی وزارت خارجہ کے حکام نے خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔