نیوزی لینڈ اے نے پاکستانی ٹیم کو  194 رنز پر آوٹ کردیا

Dec 17, 2020 | 10:46:AM
 نیوزی لینڈ اے نے پاکستانی ٹیم کو  194 رنز پر آوٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ اے کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو  4 روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 194 رنز پر آوٹ کردیا۔نیوزی لینڈ اے کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کی جانب سے 4 روزہ میچ کی پہلی اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا لیکن دونوں بلے باز  نیوزی لینڈ کے تیز بالر کا سامنا نہ کرسکے اور دونوں اوپنرز17 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

 بعدازاں پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور  اظہر علی کے سوا  کوئی بھی کھلاڑی نیوزی لینڈ اے کے بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کر سکا۔ سابق کپتان اظہر علی نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد بٹ نے 27 اور کپتان روحیل نذیر نے 21 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ اے کی جانب سے ایڈ نوٹل نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ناتھن اسمتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ میٹ ہنری اور مائیکل رپن کے حصے میں آئی۔