سیف الملوک کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

Dec 17, 2020 | 10:58:AM
 سیف الملوک کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد نے مسلم لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی عبوری ضمانت میں سات جنوری تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سیف الملوک کھرکھر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت میں مسلم لیگ نواز کے رہنما پیش ہوئے ہیں جس پر پراسکیوٹر نے بتایا کہ سیف الملوک کھوکھر شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف پراپراٹی کا ٹیکس جمع نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کے خلاف  مختلف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔  ملزم پر سرکاری اراضی پر قبضہ اور ریکارڈ میں خردبرد کا الزام ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کے خلاف ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا یا گیا تھا۔ریفرنس کے مطابق ملزم نے جعل سازی سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا۔ سیف الملوک کھوکھر نے جعل سازی سے 262 کنال سے زائد رقبہ رجسٹر کروایا جبکہ 23 کنال سے زائد رہائشی اراضی کو زرعی ظاہر کیا اور رہائشی اراضی کو کمرشل کے طور پر استعمال کیا ہے۔