(24نیوز)امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے والے شخص سے ملاقات کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پومپیو کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔تاہم ذرائع کے مطابق وہ قرنطینہ میں تب تک رہیں گے جب تک ان سے کووڈ 19 کا مکمل طور پر خطرہ ٹل نہیں جاتا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائیویسی کے مدنظر ان سے ملاقات کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔ دفتر خارجہ کی میڈیکل ٹیم ان کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔