خواتین کی حرمت پامال کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خواتین کی حرمت پامال کرنے والوں کے لئے ریپ آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔خواتین کی حرمت پامال کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گجرپورہ کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔
*حوا کی بیٹیوں کی حرمت پامال کرنےوالے جنسی بھیڑیوں کو نشانِ عبرت بنانے کیجانب "ریپ آرڈیننس" تاریخی پیشرفت*
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 17, 2020
پی ٹی آئی حکومت نے جنسی زیادتی اور معاشرتی ناہمواری جیسے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریپ آرڈیننس جاری کردیا۔ pic.twitter.com/2fpgwp6YW5
آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت ہوسکتی ہے،اس کے علاوہ مجرموں کو عمر قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جنسی زیادتی اور معاشرتی ناہمواری جیسے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریپ آرڈیننس جاری کیا ہے۔