(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خواتین کی حرمت پامال کرنے والوں کے لئے ریپ آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔خواتین کی حرمت پامال کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گجرپورہ کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت ہوسکتی ہے،اس کے علاوہ مجرموں کو عمر قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جنسی زیادتی اور معاشرتی ناہمواری جیسے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریپ آرڈیننس جاری کیا ہے۔