اکشے کمار کی تعریف...ابھیشیک بچن ناراض ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹر اکشے راٹھی کی جانب سے اکشے کمار کی تعریف کرنے پر ناراض ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹر اکشے راٹھی نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کی جس کے بعد اکشے راٹھی اور ابھیشیک بچن کے درمیان بحث کا آغاز ہوا ۔اکشے راٹھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ دلچسپ ہے کہ اکشے کمار کس طرح ایک مدت میں اپنی فلم کی شوٹنگ ختم کرلیتے ہیں، دوسرے اداکاروں کو بھی یہ مہارت سیکھنے کی ضرورت ہے۔
Amazing how @akshaykumar finishes off the shoot of an entire film in the amount of time that other stars take to learn a skill which they need to act out in a small scene or so! And more often than not, his film turns out to be the bigger hit! More actors need to ‘plan’ better!
— Akshaye Rathi / अक्षय राठी (@akshayerathi) December 16, 2020
اکشے راٹھی نے مزید لکھا کہ اکشے کمارکی فلمیں زیادہ ہٹ ہوتی ہیں، دوسرے اداکاروں کو اس حوالے سے بہتر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
Not fair! Each to their own. Different people are motivated by different things. And have a different pace at doing things.
— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) December 16, 2020
اکشے راٹھی کی جانب سے کی گئی اکشے کمار کی تعریف بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کو نہ بھائی اور انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ بات مناسب نہیں کیونکہ مختلف لوگ مختلف چیزوں میں متحرک ہوتے ہیں اور کام کے حوالے سے مختلف رفتار رکھتے ہیں۔
Chief, under normal circumstances...that’s perfectly cool. Right now, the ONLY way to revive the whole ecosystem is by generating a lot of work! And that can only happen if all our top actors / film makers push up the tempo. If nothing else, it will atleast give people hope!
— Akshaye Rathi / अक्षय राठी (@akshayerathi) December 16, 2020
ابھیشیک بچن کے اعتراض پر اکشے راٹھی نے اپنی ٹوئٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی فلم انڈسٹری کو بلندی پر لے جانے کا واحد راستہ صرف یہی ہے کہ فلمیں جلدی تیار کی جائیں اورزیادہ کام کیا جائے۔
ابھیشیک بچن نے اکشے راٹھی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اچھا کام مزید کام کی گنجائش پیدا کرتا ہے اور صرف فلمیں بنانے کی خاطر ہی فلمیں نہیں بنائی جاسکتیں، طویل عرصے میں آپ اس طرح فلم انڈسٹری کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔