توانائی منصوبوں میں اربوں کےنقصان کا انکشاف!!!

Dec 17, 2020 | 13:43:PM

(24نیوز)خیبر پختونخوا حکومت میں توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، منصوبوں میں تاخیر سے مجموعی طور پر 22 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ہائیڈرو پاور سوات، کوہستان، مردان منصوبوں کی رپورٹ 24 نیوز کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 2007 میں شروع منصوبے 2017 میں بھی مکمل نہ ہوسکے، ناقص پلاننگ، بجلی کی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے نقصان ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے 7 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، انتظامی کنٹرول نہ ہونے اور تاخیر سے 10 ارب سے زائد کے اضافی اخراجات ہوئے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی علاقوں میں بجلی و پانی کے مسائل کے حل کیلئے آئندہ تین سالوں کے دوران شمسی توانائی کی سکیموں کو خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انرجی ڈیولپمنٹ خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسفند یار خان کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں اس وقت شمسی توانائی کے دو بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پہلے منصوبے میں 280 مساجد اور اقلیتی برادری کی 20 مذہبی عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں