رمضان شوگر ملز ریفرنس , حمزہ شہباز پیش ,گواہ پر جرح مکمل!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے گواہ پر جرح مکمل کرلی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی ۔جیل حکام نے حمزہ شہباز کو پیش کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 3گواہوں کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت سے قبل حمزہ شہباز نے روسٹرم پر اپنی حاضری مکمل کروائی جس کے بعد حمزہ شہبازکے وکیل نے نیب کے گواہ شہبازاحمدکے بیان پر جرح کی ۔وکیل شہبازاحمد نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جو ریکاڈر پیش کیا گیا اس میں حمزہ شہباز کا نام شامل نہیں، حمزہ شہبازکے وکیل نے استدعا کی کہ نیب کے گواہ کو 18برسوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جائے، تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئےسماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ۔
عدالت کےباہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حمزہ شہباز نےکہا کہ حکومت صرف انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔