علی وزیر کا راہداری ریمانڈ، سندھ پولیس کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مقامی عدالت نےعلی وزیر ممبر قومی اسمبلی کے راہداری ریمانڈ کے لئے سندھ پولیس کی درخواست منظور کرلی ، انہیں سندھ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے اس حوالے سے بتایا کہ علی وزیر ایم این اے کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے، اور علی وزیر کو گرفتار کرنے کے لئے سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی تھی۔ پشاور پولیس نےعلی وزیر کی گرفتاری میں سندھ پولیس کی مدد کی۔پشاور پولیس نےبتایا کہ علی وزیر کے خلاف کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ علی وزیر ممبر قومی اسمبلی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ایم این اے محسن داوڑ نے کہا تھا کہ علی وزیر کو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتار کیا گیا ہے ، ادھر پشتون تحفظ موومنٹ کے ایم این اے علی وزیر کاکہنا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا چکا ہوں، معلوم نہیں کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔