(24نیوز) چئیرمین نیب سے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر رضا باقر نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے نیب کی کاوشوں کو سراہا۔
نیب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا۔