سب کام نیب نے کرنا ہےتو باقی ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کاروباری افراد کو ٹارچر کررہی ہے۔ایسے تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا،سارے کام نیب نے ہی کرنے ہیں تو کیا باقی ادارے بند کر دیں؟
ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا کے عوام کاروبار میں ایک فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک بزنس مین کا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے۔ نیب نے میرے دوست کو بلایا اور کہا کہ آپ گھر نہیں جاسکتے، پھر نیب نے اریسٹ وارنٹ دکھا کر گرفتار کیااور کہا کہ ہمارے ساتھ پلی بارگین کرلیں،بنانا ری پبلک میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو نیب کررہا ہے۔ نیب کا یہ طریقہ کار ختم ہونا چاہیئے۔نیب کے پاس انڈرانواسنگ کے کیس کس نے بھیجے؟نیب نے ایف بی آر کا کام کرنا ہے تو پھر ایف بی آر کو بند کرنا چاہیے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھاکہ اسلام چیمبر والوں نے فون کرکے کہا کہ نیب ان کے 12 لوگوں کو ٹارچر کررہی ہے۔اس پر وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو لیٹر لکھا ۔کل چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی سے ملنے گئے۔چیرمین نیب نے کہا کہ انڈر انوائسز کیسز ایف بی آر کو بھیجیں۔پارلیمنٹ اور حکومت کی غلطی ہے کہ اب تک نیب قانون کو بدلا نہیں گیا۔جتنے لوگ نیب سے متاثرہ ہیں وہ سرحد چیمبر آئیں اور سرحد چیمبر والے سینٹ میں ان معاملات کو لائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے قانون کو ٹھیک کرنےکی ضرورت ہے۔نیب کے متاثرین چیمبر کے ذریعے سینٹ سے رابطہ کریں۔پورے ملک سے سو سے زائد کیس سینٹ کے پاس آئے ہیں۔تاریخ میں پہلی بار نیب کے حوالے سے سینٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔مجھے نیب کے طریقہ کار کا سب پتہ چل گیا ہے ۔نجی کاروبار نیب کے دائرہ کار میں ہی نہیں آتا۔