تمام اشا ریئے مثبت جا رہے ہیں، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی ، انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارمعیشت کا اہم جزو ہیں اور ان کاروبار سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لئے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے، رجسٹریشن پورٹل پر کام بھی جاری ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر کردہ اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔