محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Dec 17, 2020 | 15:36:PM
محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے  کا فیصلہ کرلیاہے ۔ وہ کرکٹ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان 2 روز  میں کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے  ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑ دی ہیں، کم بیک کو نہیں دیکھ رہا، وقار یونس کا رویہ برداشت سے باہر ہوچکا ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو بے عزت نہیں کیا، ہمارے لڑکوں کی حرکتیں خراب تھیں جنکی سزا انکو ملی۔ پی ایس ایل سے پہلے مجھے ذاتی طور پر دھچکا لگا کہ فائنل سے ایک دو دن پہلے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ٹیم کا اعلان پی ایس ایل مکمل ہونے سے پہلے کیوں کیا۔

محمد عامر نے کہا کہ میں نے ٹویٹر پر مصباح صاحب اسلئے لکھا کہ وہ بڑے لوگ ہیں جن کے پاس پاور ہوتی ہے وہ صاحب ہی ہوتے ہیں۔ وقار یونس کا رویہ بہت برداشت کیا، اب بات برداشت سے باہر ہوچکی ہے، برداشت کرنے کی حد ہوتی ہے، وقار یونس جب سسٹم میں نہیں تھے تب کی ریٹائرمنٹ دی تھی۔

واضح رہے محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو انگلینڈ کے خلاف 2009 میں کیا، عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 59 وکٹیں جبکہ 61 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2020 میں انگلینڈ کے خلاف اور  اپنا آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا، 61 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں حاصل کیں۔