سولرانرجی منصوبوں پرکام کرنا ترجیح ہے، فواد چوہدری

Dec 17, 2020 | 15:54:PM
 سولرانرجی منصوبوں پرکام کرنا ترجیح ہے، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چائنا کی طرح سائنس وٹیکنالوجی، توانائی اور سولرانرجی منصوبوں پرکام کرنا ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے 23 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  چین کے ساتھ اگلے 3 ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی سےمتعلق کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ  پاکستان میں سولرٹیکنالوجی کے فروغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا، ہماری ترجیح میں شامل ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی، توانائی اور سولرانرجی منصوبوں پر چائنا کی طرح کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کی کوشش ہے کہ ملٹری اور اسپیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جائے، مستقبل میں بھی وزارت سائنس وٹیکنالوجی ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔