مریم نواز کا مزید ویڈیوز سامنے لانے کا اعلان

Dec 17, 2020 | 16:50:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید ویڈیوزسامنےلانےکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیوزکبھی دفن نہیں ہوتیں۔میاں صاحب جب بہتر سمجھیں گے ویڈیوزسامنے لائیں گے۔ویڈیوزمیں نوازشریف کی بے گناہی کےثبوت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن پہلے کرانے سے حکومت نہیں بچے گی۔میں سمجھتی ہوں کہ نیب کے چیئرمین کا نام ہے عمران خان ہے۔بتایا جائےسپریم کورٹ کوسینٹ الیکشن میں کیوں گھسیٹاجارہاہے؟قومی اداروں سے کھیلنا خطرناک ہے جس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔سینٹ الیکشن کراناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔وزیراعظم سینٹ الیکشن کاایک ماہ پہلے اعلان نہیں کرسکتے۔آپ نےاداروں کاحلیہ بگاڑنےکاٹھیکہ لےلیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ صرف تشریح کرسکتی ہےنیاقانون نہیں بناسکتی۔کتوں سے کھیلنا الگ،قومی اداروں سے کھیلنا الگ ہے۔سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرسکتی ہے مگر قانون سازی پارلیمنٹ کرےگی۔ایسی کون سی وجہ تھی کہ سینٹ الیکشن پہلے کرانے کا کہا گیا ۔  حکومت کے دن تھوڑے ، انہیں سمجھ آ چکی ہے ۔کوئی بھی ہتھکنڈے استعمال کر لیں اب گھر جانا پڑے گا ۔موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹا۔خفیہ ایجنسی کا کام بھی انہوں نے خود ہی کرنا شروع کر دیا ۔وزیراعظم کا دل کرتا ہے کسی بھی ادارے کے سربراہ بن جاتے ہیں ۔ وزیراعظم صاحب کیا آپ چیف الیکشن کمشنر ہیں؟ ۔ آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے ، سپریم کورٹ کا نہیں۔ذاتی مفاد کیلئے آئین کا حلیہ نہیں بگاڑنے دیں گے الیکشن کمیشن کسی کا ذاتی ادارہ نہیں ہےعمران خان کے خود مختار اداروں کے دعوے کہاں گئے ؟  فارن فنڈنگ کیس پاکستانی تاریخ کا طویل ترین کیس ہے ۔فارن فنڈنگ کیس پر حکومت دباؤ دلوا رہی ہے ۔الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں کردار ادا کرے۔ حکومت الیکشن کرائے گی تو کیا ہم چوڑیاں پہن کر بیٹھے رہیں گے۔عمران خان کتوں کو ٹہلانہیں اپنا خوف بھلا رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کا ساتھ نہیں دے گی۔نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ متحد ہے ۔مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما ’’ڈبل گیم‘‘ نہیں کھیل رہا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف ایم پی ایز ،ایم این ایز کو دئیے جانے والے ظہرانے کی اندرونی کہانی ۔مریم نواز نے لانگ مارچ کے حوالے سے ایم پی اے ایم این ایز سے تجویز مانگ لیں ۔مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے بھر پور طریقے سے جانا ہے۔لاہور کے جلسے میں کچھ بد انتظامی تھی لانگ مارچ میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ظہرانے پر وقت پر نہ پہنچنے والوں کی مریم نواز نے سرزنش کی ۔وقت پر نہ پہنچنے والوں کو مریم نواز نے وراننگ دی کہ اب لیٹ ہوئے تو اندر آنے کی اجازات نہیں ہوگی ۔

 
 
 

مزیدخبریں