عا مر کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے،رمیزرا جہ کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رمیز راجہ کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سن کر افسردگی کا اظہار۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’محمد عامر ریٹائر ہوگئے، سپر اسٹار کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطا بق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کے لیے سبق ہے۔Mohammad Amir retires. Sad untimely exit of a potential super star! And a lesson for aspiring youth: Respect your talent and understand your responsibilities. Don’t mistake wealth for respect. Respect is earned by having a strong character and not by worldly glitzy shit!
— Ramiz Raja (@iramizraja) December 17, 2020
انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا احترام کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ دولت کو عزت پر فوقیت نہ دیں، عزت ایک مضبوط کردار رکھنے سے حاصل کی جاتی ہے نا کہ دنیاوی چمک دمک سے۔خیال رہے کہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جا نب محمد عا مر کا کاکہنا ہے کہ اتنا ذہنی دبائوبرداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم کی منیجمنٹ مجھے کھلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس منیجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔ریٹا ئر منٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔