نریندر مودی کا نوازشریف کو خط، والدہ کے انتقال پر تعزیت

Dec 17, 2020 | 18:13:PM

(24 نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
نریندر مودی نے تعزیتی خط 27 نومبر کو لکھا،جس کے متن میں بھارتی وزیراعظم نے کہاہے کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، 2015میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے ملاتھا، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔
بھارتی ہائی کمشنر نے11دسمبرکو تعزیتی خط مریم نواز کوبھجوایا، بھارتی ہائی کمیشن نے مریم نوازکوتعزیتی خط نوازشریف تک پہنچانے کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں