آئل ٹینکرز کے مطالبا ت تسلیم، ہڑتال ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راوالپنڈی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات تسلیم کئے جانے پرآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نےہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں جاری مذاکرات کامیاب ہونے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔اس موقع پرآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے اوقات کارکے مطابق آمدورفت کریں گے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر ہمارے لئے آسانی ہوئی تو انتظامیہ کے اوقات کار کی پاسداری ورنہ پہلے والے اوقات کے مطابق ٹینکرز کی آئل ریفائنری پر آمدورفت ہوگی۔