آٹھ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ

Dec 17, 2020 | 19:01:PM

(24نیوز)الیکشن کمیشن کاملک بھر کے آٹھ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ۔
 تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کافیصلہ کرتے ہوئے شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔واضح رہے کہ ملک بھر کے آٹھ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات این سی اوسی کی ہدایت پر التوا کاشکارتھے،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ انتخابات کے انعقاد کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں۔

مزیدخبریں