وفاقی سیکرٹری قانون کورونا کا شکار ، فروغ نسیم نےوبا سے چھٹکارہ پالیا

Dec 17, 2020 | 19:11:PM
وفاقی سیکرٹری قانون کورونا کا شکار ، فروغ نسیم نےوبا سے چھٹکارہ پالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ،وزیر قانون فروغ نسیم نے وبا سے چھٹکارہ حاصل کرلیا۔
 ترجمان وزرات قانون کے مطابق راجہ نعیم اکبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جس پر وہ گھر میں آئسولیشن میں چلے گئے ،ترجمان کاکہنا ہے کہ راجہ نعیم کیساتھ کام کرنے والے دیگر عملہ کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کورونا سے صحت یاب ہوگئے ،وفاقی وزیرفروغ نسیم کا کہناہے کہ رپورٹ نیگٹیو آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،دعا کرنے پر تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔واضح رہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فروغ نسیم نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا تھا۔