(24 نیوز)سوشل میڈیاکنٹرول کرنے والے پی ٹی اے کے رولز کو چیلنج کردیا گیا،رولزکو پاکستان بار کونسل کی جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے ذریعے پی ایف یوجے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیاہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ رولز آئین سے متصادم ہیں انھیں فی الفور ختم کیا جائے،آئین کی تشریح صرف عدالت کا اختیار ہے پی ٹی اے کا نہیں،رولز کے تحت شکایت کنندہ کی شناخت اور قابل اعتراض مواد کو خفیہ رکھا جائے گا جو شفاف ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے،پی ٹی اے اور تحقیقاتی ادارے اگر خود ہی شکایت کنندہ اور خود ہی منصف بنیں گے تو شفاف ٹرائل ممکن نہیں۔
سوشل میڈیا رولز ہائیکورٹ میں چیلنج
Dec 17, 2020 | 19:40:PM