استعفوں کے معاملے پر سرپرائز دینگے، ناصر حسین شاہ

Dec 17, 2020 | 20:14:PM
استعفوں کے معاملے پر سرپرائز دینگے، ناصر حسین شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو لوگوں نے مسترد کردیا،قائد پر جانیں نچھاور کرنے والوں نے قائد کو چھوڑ دیا مگر اسکی سوچ نہیں چھوڑی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کاکہنا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاست کا طریقہ عجیب ہے،اب انکی سیاست ختم ہوگئی ،کراچی کے عوام جانتے ہیں کراچی میں دہشتگردی کون کرارہا تھا،استعفے کا معاملہ سرپرائز ہے اور یہ سرپرائز ہم دیں گے۔ان کاکہناتھا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر استعفادیدیا ہے،بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم قیادت استعفے کا فیصلہ کریں گے کہ کب اور کیسے دینے ہیں۔