ریاستی وڈیرے حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں ، فضل الرحمان

Dec 17, 2020 | 20:23:PM

(24نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی آئین کی شق تبدیل نہیں کر سکتی۔ صدارتی آرڈیننس سے بھی آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ہم نیب کا مواخذہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مولانا مفتی زرولی خان کی وفات پر   دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی زروالی خان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ۔میں ایک ہفتے میں دو بڑے حادثوں سے گزرا ہوں۔
مولانا نے وزیراعظم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود این آر او مانگنا چاہ رہے ہیں۔ پہلے وہ استعفادیں اور الیکشن کی طرف جائیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مواخذہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ بتارہی ہےکہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہے۔ ریاستی وڈیرے حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیب کا مواخذہ کریں گے، نیب کے کیسز اتنے جھوٹے ہیں کہ کوئی جج سننے کو تیار نہیں۔ میرے بھائی کو یہ کہہ کر ہٹا دیا کے پی کے کو آپ جیسے قابل ا نسان کی ضرورت ہے آج تک ان کو کوئی پوسٹنگ نہیں ہوئی ۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ نہیں کچھ نہیں کہہ کر حکومت اپنی خفت مٹارہی ہے،کسی نے کہہ دیا ہے اچھی اچھی باتیں کرو اعتماد بحال ہوتاہے۔ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں نیب سیاست دانوں کے رشتہ دروں کو رسوا کرتے ہیں۔ اسرائیل کے بجائے فلسطین کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔

مزیدخبریں