روز کی تو تو میں میں ۔۔۔بیو ی کو منانے کیلئے شو ہرکھمبے پر چڑھ گیا

Dec 17, 2020 | 20:28:PM

(24نیوز)بیوی رو ٹھ جا ئے تو کیا کیاجائے؟جب ایسی سچویشن ہوتی ہے تو اکثر شوہروں کا دما غ کا م کرنا چھو ڑ دیتا ہے۔کچھ ایسا ہی اس خبر میں ہے کہ کندھ کوٹ میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ 
تفصیلات کے مطا بق خاتون نے طلاق کےلئے عدالت سے رجوع کیا تو شوہر کے دما غ میں نہ جا نے کیا سما ئی کہ وہ بیو ی کو منانے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دی جس پر بیوی مان گئی اور شوہر کو معاف کر دیاےلیکن جیسے ہیں شوہر کھمبے سے اترا  تو پولیس نے اقدام خودکشی کے الزام میں پولیس نےحراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر طلاق لینے کے لئے عدالت پہنچی تھی۔

مزیدخبریں