(24 نیوز)حکومت نے پانچ ماہ میں چار ارب 50 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ لے لیا ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک بجٹ سپورٹ کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا،پانچ ماہ میں ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کا کمرشل قرضہ لیا گیا،پراجیکٹ فنانسنگ کےلئے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اداروں سے ایک ارب 87 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا،اے ڈی بی سے 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اور ورلڈ بینک سے 69 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا،جولائی سے اکتوبر تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالرز کا قرض واپس کیا گیا۔
حکومت نے 5 ماہ میں ساڑھے 4ارب ڈالرز کا قرضہ لے لیا
Dec 17, 2020 | 21:04:PM