روس کو بڑا جھٹکا لگ گیا،عالمی ایونٹ میں شرکت پر پابندی کیخلاف اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روس کوکھیلوں کی دنیامیں بڑاجھٹکالگ گیا،کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے روس پر پابندی کےخلاف اپیل خارج کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے بھی روس پرپابندی لگادی، روس اگلے سال ہونے والے ٹوکیواولمپکس گیمزمیں شرکت نہیں کرسکے گا، عدالت نے روس پر2022 فٹبال ورلڈکپ میں شرکت پربھی پابندی لگادی ۔پابندی عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین پرپورانہ اترنے پرلگائی گئی ،عدالت نے کہاکہ روسی ایجنسی عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کومتعلقہ ڈیٹافراہم کرنے میں ناکام رہی، روسی اتھلیٹ انفرادی طورپرگیمزمیں شرکت کرسکیں گے،کھیلوں میں روس کاجھنڈا یاترانہ شامل نہیں ہوگا۔