وزیراعظم کل افغان طالبان کے سیاسی کمیشن سے ملاقات کرینگے

Dec 17, 2020 | 22:30:PM
وزیراعظم کل افغان طالبان کے سیاسی کمیشن سے ملاقات کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات شیڈول ہوگئی،وزیر اعظم عمران خان کل افغان طالبان سیاسی کمیشن سے ملاقات کرینگے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل پر بات چیت اور مشاورت ہوگی، ملاقات میں وزیر خارجہ اور دیگر حکام موجود ہونگے، وزیراعظم افغان امن عمل میں پاکستانی کردار اور سہولت کاری پر بات چیت کرینگے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان سیاسی کمیشن پاکستان کے دورہ پر ہے، وزیر اعظم نے گذشتہ روز افغان صدر اشرف غنی سے مذاکرات پر ٹیلیفونک گفتگو کی تھی۔