سشانت کی خودکشی، معروف فلم ساز کرن جو ہر بھی پھنس گئے

Dec 17, 2020 | 22:42:PM

(24نیوز)کرن جوہر کو بھی نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی جانب سے ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں نوٹس جاری کردیا گیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر سے گزشتہ برس ان کی جانب سے منعقد کی گئی پارٹی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطا بق سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تحقیقات بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور ڈرگز مافیا تک پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے بھارتی تحقیقاتی ادارے نے مختلف اداکاروں اور فلم سازوں کو نوٹسز جاری کیے جبکہ کچھ نے ڈرگز کے استعمال کا اعتراف بھی کیا جو اب ضمانت پر رہا ہیں۔حال ہی میں اسی ادارے این سی بی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کی ایک بڑی چین توڑ دی ہے۔ تاہم یہ دعوے اپنی جگہ لیکن سیلبریٹیز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ اب تک نہ تھم سکا۔ رپورٹس کے مطابق اب این سی بی کے ریڈار پر معروف فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر بھی آگئے ہیں۔ این سی بی نے ان سے جولائی 2019 میں ایک پارٹی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ادارے نے ہدایت کار کو اس نوٹس کا جواب 18 دسمبر کو جمع کروانے کے لیے کہا ہے، جہاں انھیں اپنا نمائندہ بھیجنے کی بھی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس پارٹی کی تفصیلات طلب کی گئیں،اس میں بالی ووڈ اسٹارز دیپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، وکی کوشل، شاہد کپور، ورن دھون، ملائیکا ارورا، ارجن کپور، زویا اختر، ایان مکرجی و دیگر شریک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں