(24 نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ قدرت کیلئے ایکشن لیا جائے وگرنہ قدرت ری ایکشن کریگی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ جب انسانوں نے جانوروں کے گھروں کو تباہ کیا تو یہ وبا پھیلی۔ اس وبا کے دوران ہمیں ایک ایسی لیڈر شپ حاصل ہے جس نے اچھے فیصلے کئے اسی وجہ سے ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری پروان چڑھ گئی آج ہماری ٹیکسٹائیل انڈسٹری کے پاس ضرورت سے زیادہ آرڈرز ہیں۔ وہ آرڈرز پورے نہیں کر پا رہے اسکی وجہ یہ کہ وبا کے دوران دوسرے ممالک نے انڈسٹری بند کر دی۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ہم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہیں جنکا حل قدرت کے مطابق ہو ہم نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی منظور کروا لی ہے جسکا اگلے ہفتے اعلان کرینگے ہم 2030 تک 30فیصد گاڑیوں کو الیکٹریسٹی پرمنتقل کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انرجی کے لئے کوئلے کو بھی نہ جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم 60 فیصد فیصد بجلی ہائیڈرو سے پوری کرینگے اس فیصلے کے تحت ہم نے دو کول پراجیکٹس کو بند کر کے انہیں ہائیڈرو پر منتقل کر دیا ہے۔