بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئے قواعد جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کرپشن ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین کو فوری برطرف یا قبل از وقت ریٹائر کرنیکا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کابینہ ڈویژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے گی، رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔