سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے استعفیٰ مولانا فضل الرحمان کو بھجوادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی خبر درست ہے میں نے اپنااستعفیٰ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بھجوادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیاتوجمعیت علمائے اسلام کے دوستوں نے مجھ سے رابطہ کرکے استعفیٰ د ینے سے متعلق بات چیت کی جس کے بعد میں نے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا ہے۔