”ہم شادی کب کررہے ہیں؟“رنبیر کپور کے سوال پر عالیہ بھٹ نے کیا جواب دیا؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں کیونکہ شادیوں کا سیزن چل رہا اس لئے اکثر اداکاروں سے شادی کے بارے میں سوال ضرور کیا جارہا ہے ۔حال ہی میں کئی جوڑوں کی شادیاں میڈیا پر زیر بحث رہیں جن میں سردست کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی تھی جبکہ دوسرا جوڑا جن کی شادی کے بارے میں میڈیا نے بہت قیاس آرائیاں کیں وہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی شادی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:کھچ میری ٖفوٹو۔۔۔پریانکا چوپڑا کا اپنی تصویر پر دلچسپ کمنٹ
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جب حال ہی میںایک فلم کی پروموشن پر پہنچے تو وہاں سے رنبیر کپور سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ عالیہ سے کب شادی کریں گے؟شادی عالیہ سے ہی کریں گے یا کسی اور سے ؟سوال سن کر پہلے تو جوڑا شرمایاتاہم رنبیر نے فوراًجواب دیا۔ "کیا ہم نے پچھلے ایک سال میں بہت سے لوگوں کو شادی کرتے نہیں دیکھا؟ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس سے خوش رہنا چاہئے "
اس کے بعد وہ عالیہ بھٹ کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے پوچھا، "ہم شادی کب کریں گے؟" عالیہ نے الجھ کر جواب دیا، "آپ مجھ سے ایسا کیوں پوچھ رہے ہیں؟رنبیر کپور نے پھر چھیڑ تے ہوئے پوچھا کہ لوگ آپ سے 'R' کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کیوں پوچھتے رہتے ہیں؟ عالیہ نے جوا ب دیا سچ یہ ہے کہ R میری زندگی کا سب سے بڑا نمبر 8 ہے"
یہ بھی پڑھیں:’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان کا بولڈ فوٹو شوٹ۔۔ مداح دنگ رہ گئے