ظلم کی انتہا۔ ایک ہی محلے میں 5 بچوں کیساتھ زیادتی

Dec 17, 2021 | 11:05:AM
دو ملزم گرفتار،فائل فوٹو
کیپشن: دو ملزم گرفتار،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے ایک ہی محلے کے  5 بچوں کے ساتھ زیادتی کا  سانحہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بچوں سے زیادتی کرنیوالے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ دونوں نے ہی 5 بچوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ایس ایس پی مستنصر فیروزنے بتایاہے کہ بچوں کے طبی معائنے کی رپورٹ آ گئی ہے۔

مدعی عبدالباسط کی درخواست پر دو ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  خیال رہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر بچوں سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:    بلوچستان ۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق