پہلی رسوئی کی رسم۔۔۔کترینہ کیف نے کیا بنایا؟

Dec 17, 2021 | 13:32:PM
پہلی رسوئی کی رسم۔۔۔کترینہ کیف نے کیا بنایا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نےشادی کے بعد اپنی سسرال میں  پہلی رسوئی کی رسم کی ویڈیو  شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بالی وڈ اداکار وکی کوشل کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے، ویڈیو میں کترینہ کی جانب سے مخصوص کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا گیا کہ حلوہ ’میں نے بنایا‘ ہے۔
 اسٹوری میں کترینہ کو ہاتھ میں  سوجی کے حلوے کی پلیٹ تھامے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں کترینہ کی جانب سے مخصوص کیپشن درج ہوتے ہوئے مداحوں کو بتایا گیا کہ حلوہ ’میں نے بنایا‘ ہے۔ 

 میڈیا رپورٹس میں اس رسم کو کترینہ کی سسرال میں پہلی رسوئی قرار دیا جا رہا ہے جو کہ ایک بھارتی رسم ہے جس میں نئی بہو اپنے خاندان کے لیے کچھ میٹھا بناتی ہے، بعد ازاں اسے خاندان کے بزرگ تحائف دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔