محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

Dec 17, 2021 | 15:33:PM
بارش،نارووال،محکمہ موسکیات
کیپشن: بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال،سیالکوٹ اور گردونواح میں بعض مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان  ،میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز  خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پرتیزہواوں کیساتھ بارش اورہلکی برفباری،اسی طرح پاکستان کے بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ، کشمیر کے چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا اور صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 206 ضمنی الیکشن۔۔ غیر سرکاری،غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کو شکست۔۔ ن لیگ نے سیٹ جیت لی