(24نیوز)عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوا۔
سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہو گئی ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپےاضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 643 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 21 ڈالر بڑھ کر 1809 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان۔۔بلندترین سطح پر پہنچ گیا
یا د رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔