(24نیوز)ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کے آغا ز میں ہی بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہرمن پرت سنگھ نے 13ویں منٹ میں ملنے والے پنلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ابتدائی دونوں کوارٹرز میں بھارت کی ٹیم دو مرتبہ 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوئی لیکن پاکستان کی ٹیم دونوں مرتبہ دو، دو منٹ کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار
تیسرے کوارٹر میں حماد الدین کو گرین کارڈ دکھایا گیا تو پاکستان کی ٹیم دو منٹ کے لیے ایک کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہو گئی، بھارت نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور آکاش دیپ نے گیند کو گول کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کردی۔تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان نے میچ میں گول سکور کرتے ہوئے بھارت کی برتری کو کم کردیا۔میچ کے اختتامی اوورز میں ہرمن پریت نے بھارت کی برتری کو مستحکم کرتے ہوئے تیسرا گول کردیا اور یوں بھارت نے میچ میں 1-3 سے فتح حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:ایمن سلیم کراچی سٹیڈیم میں کس کی تصویر دیکھ کر خوشی سے نہال