سیمنٹ،سریا،اینٹ مہنگی۔۔ تعمیراتی میٹریل کی قیمت میں 17 فیصد تک اضافہ

Dec 17, 2021 | 18:07:PM

(24نیوز)بڑھتی ہوئی مہنگائی کو حکومت نے تسلیم کرلیا، پنجاب حکومت نے تعمیراتی میٹریل کی قیمت میں 17 فیصد تک اضافہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے تعمیراتی میٹریل کے ریٹس جاری کردئیے ۔ نئے مقرر کردہ ریٹس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ۔ کنٹریکٹرز کی سفارشات پر پنجاب حکومت نے تعمیراتی میٹریل میں اضافہ کیا ۔ سیمنٹ کے بیگ کی قیمت میں سرکاری سطح پر 120 روپے بڑھا دئیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کے اصل ماسٹر مائنڈشہباز شریف ،نوازشریف کو پاسپورٹ نہیں ملے گا،مشیر داخلہ

سرکاری سطح پر وائٹ سیمنٹ کے بیگ کی قیمت 1350 روپے مقرر۔ سٹیل کی قیمت سرکاری سطح پر 125 سے 150 روپے فی کلو کردگئی ۔ فرسٹ کلاس اینٹ کی قیمت میں 500 روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔ لاہور میں بیشتر تعمیراتی میٹریل کے نرخ دیگر اضلاع سے زیادہ مقرر کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:موجیں ہی موجیں۔۔اس ہفتے تین چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

مزیدخبریں