(ما نیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو10 سال مکمل ہونے پر حکومت نے 11 روز کے سوگ کااعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی تجویز
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اورشراب پینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔شا دی بیا ہ اورخوشی کی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
یا د رہے کہ شما لی کوریا کے رہنما کم جونگ ال کا انتقال 2011 میں ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں :رخصتی سے چندلمحے قبل دلہن کی موت،وجہ جان کرآپ کو بھی افسوس ہوگا