عالیہ بھٹ مشکل میں۔۔۔ پولیس کو کیس درج کرنے کے احکامات جاری
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں دہلی آئی تھیں۔ وہ اپنی آنے والی فلم ’برہماستر‘ کے پرموشن کے لئے رنبیر کپور اور ڈائریکٹر ایان مکھرجی کے ساتھ یہاں پہنچی تھیں۔ اس سے قبل وہ ایک پارٹی میں شامل ہوئیں، جس میں شامل ہونیوالے چار مہمانوں میں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ ان سب کو بمبئے میونسپل کارپوریشن نے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا ، لیکن عالیہ بھٹ نے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور وہ دہلی پہنچ گئیں۔ اداکارہ مشکل میں پھنس گئی ہیں اور اب بی ایم سی نے ان کے خلاف کیس درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق عالیہ بھٹ دہلی ایک چارٹر پلین سے پہنچی تھیں۔ اس وقت ان پر کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا تھا۔ عالیہ بھٹ فلمساز کرن جوہر کی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں شامل ہونے والے چاروں مہمانوں مہیپ کپور، سیما خان، کرینہ کپور خان اور امرتا اروڑہ پازیٹیو پائی گئی تھیں۔ اس کے بعد بی ایم سی نے عالیہ بھٹ کو کوارنٹائن رہنے کے احکامات دیئے تھے۔عالیہ بھٹ نے ان احکامات کو نہیں مانا اور وہ دہلی آگئیں۔ دہلی آنے کے بعد وہ سب سے پہلے گرودوارہ بنگلہ صاحب پہنچی تھیں۔ اس کے بعد ’برہماستر‘ کے پوسٹر لانچ ایونٹ میں پہنچی تھیں۔ اب بی ایم سی نے عالیہ بھٹ کے اس برتاو کے لئے ان پر کورونا وبا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ عالیہ بھٹ نے ہوم کوارنٹائن ضوابط کو توڑا ہے۔ بی ایم سی نے ان کے خلاف کیس درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور خان، مہیپ کپور، سیما خان اور امرتا اروڑہ کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد عالیہ بھٹ نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا تھا، جس کی رپورٹ نگیٹیو آئی۔ لیکن بی ایم سی نے ضروری طور پر انہیں 14 دنوں کے لئے گھر میں قرنطینہ کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس کے باوجود وہ برہماستر کے پرموشن پوسٹر لانچ کرنے کے لئے چارٹرڈ پلین سے دہلی پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر سے بڑی غلطی۔۔سچن ٹنڈولکر کو اٹھا کر پھینک دیا۔۔پھر کیا ہوا۔۔؟