توبہ توبہ۔۔شوہر نے بیوی کی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں

Dec 17, 2021 | 19:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش میں اپنی بیوی کو جہیز کیلئے ستانے کے بعد اس کے شوہر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر بیوی کے خلاف شرمناک قدم اٹھا دیا۔ یہ حیران کرنے والا واقع  یوپی کے شہر آگرہ میں پیش آیا ہے۔ شوہر نے اپنی ہی بیوی کی فحش تصویریں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیں اور انہیں پبلک کر کے وائرل  کردیا۔

بھارتی کے ایک نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ایس ایس پی نے اس پر کارروائی کرنےکا حکم دیا ہے، خاتون کا الزام ہے کہ اس پر مسلسل جہیز کا مقدمہ واپس لئے جانے کا دباؤ بنایا جانے لگا۔ اس کے بعد جب وہ مقدمہ واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہوئی تو شوہر نے اس کی فحش تصویریں انٹرنیٹ پر ڈال دیں۔اطلاع کے مطابق تھانہ منٹولا علاقے کی خاتون کا نکاح آٹھ سال پہلے نائی کی منڈی کے شخص سے ہوا تھا۔ اس کے شوہر کی آٹو پارٹس کی دکان ہے۔خاتون کا الزام ہے کہ اس سے نکاح کرنے کے بعد سے ہی اس کے سسرال والے اس پر ظلم کرنے لگے تھے۔ کئی مرتبہ گھر والوں کے سمجھانے پر بھی یہ سلسلہ نہیں رکا تو اس نے شوہر اور سسرال فریق کے ملزم بناکر 2017 میں کیس درج کرایا تھا۔ یہ کیس اس کی طرف سے تب کیا گیا جب اس کے حاملہ ہونے کے وقت اسے اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا۔ میکے میں ہی اس نے بیٹی کو جنم دیا۔ شوہر نے بیٹی کا خرچہ بھی اٹھانے سے انکار کردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ تصویریں وائرل ہونے کے بعد اسے شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کیس واپس نہ لینے پر اس کے اوپر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ فحش تصویریں وائرل کرکے اس کی عزت اچھالی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ مشکل میں۔۔۔ پولیس کو کیس درج کرنے کے احکامات جاری

 

مزیدخبریں