ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہو گئی ،ادارہ شماریات

Dec 17, 2021 | 21:06:PM

(24نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ حالیہ ہفتے مہنگائی میں0.55 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا ولیمہ۔۔کون کون آیا؟

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہو گئی ۔ سب سے کم آ مدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.42 فیصد پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ حالیہ ہفتے بجلی چارجز 70 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے۔بجلی چارجز 6.75 روپے سے بڑھ کر 7.45 روپے فی یونٹ ہو گئے ۔ حالیہ ہفتے میں دال مسور 4.11 فیصد مہنگی ہوئی ۔ دال چنا کی قیمت میں 2.08 فیصد اضافہ ہوا ۔ حالیہ ہفتے گھی,لہسن اور کیلے بھی مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں 15 اشیاء سستی, 19 اشیاء میں استحکام رہا ۔ حالیہ ہفتے میں آلو 15.52 فیصد سستے ہوئے ۔ ٹماٹر 12.65 اور مرغی 5.94 فیصد سستی ہوئی۔ چینی,پیاز,انڈے اور آٹا بھی سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ائیر پو رٹ پر رش،پروازیں منسوخ۔۔احتجاج۔۔حالات خراب

مزیدخبریں