(24نیوز)پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز کو کراچی اتاردیا گیا ۔پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جارہی تھی۔ دوران پرواز بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی سائیڈ ونڈ سکرین میں کریک پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ونڈ گلاس سکرین پر کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کی ونڈسکرین تبدیل کردی ۔ پرواز پی کے 9753 کو کچھ دیر بعدریاض کے لئے روانہ کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ائیر پو رٹ پر رش،پروازیں منسوخ۔۔احتجاج۔۔حالات خراب